حیدرآباد۔یکم اکٹوبر (اعتماد نیوز)آندھراپردیش کے نئے دار الحکومت ’’ امراوتی ‘‘ کے سنگ بنیاد تقریب میں وزیر اعظم نرینور مودی کے علاوہ تقریبا کم و بیش ایک لاکھ افراد مہمان خصوصی
ہونگے۔ریاستی وزیر پی پلاراؤ نے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش میں زرعی قرضوں کی معافی کے معاملہ میں اب تک 200 شکایتیں بھی موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن اس معاملہ میں اپوزیشن پارٹیاں غیر ضروری طور پر حکومت پر الزام تراشی کر رہی ہیں۔